Home > kashmir > Mirpur police arrested big suspects in large quantities of wine

Mirpur police arrested big suspects in large quantities of wine

میرپور . پولیس تھانہ تھوتھال کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی 42بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب سمیت 4ملزمان گرفتار 2گرفتار ملزمان کو دوران تفتیش بے گناہ قرار دیتے ہوئے چھوڑ دیا گیا ۔ دو منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق SSPمیرپور کی خصوصی ہدایت پر SHOپولیس تھانہ تھو تھال محمد مہربا ن نے ہمراہ نفری آصف عظیم SI، عمیر رشید ASI،ملک آصف ، رشید تفتیشی ، امجد حسین شاہ ، جاعید بصرا، افتخار شاہ مخبر کی اطلاع پر بن خرماں کے قریب کاروائی کر کے چیچیاں سے میرپور شراب لاتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی نمبر LX-358ٹو ڈی سے 30بوتل شراب بر آمد کر لی پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چیچیاں کے قریب دوبارہ چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے ملزم کے پاس سے 12بوتل شراب بر آمد کر لی پولیس نے دوران تفتیش دو گرفتار ملزمان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے چھوڑ دیا جبکہ دو گرفتار ملزمان ممتاز افضل ولد راجہ افضل ساکن جبوٹ اور علی اقبال ولد محمد اقبال ساکن C/3کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کردی

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares