Home > Bagh News > مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر کی ایک سالہ کارکردگی تعمیر وترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے راجہ یاسین آف پدر گلشیر

مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر کی ایک سالہ کارکردگی تعمیر وترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے راجہ یاسین آف پدر گلشیر

باغ (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر کی ایک سالہ کارکردگی تعمیر وترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ،اس عرصہ میں لیگی حکومت نے عوامی مفاد ات کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی حکومت کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے پر بعد انشا ءاللہ تعمیر و ترقی کے کام زبان زد عام ہوں گے اور مسلم لیگ ن عوامی خدمت اور حقوق کی علمبردار جماعت بن کر ابھرے گی،ان خیالات کا اظہار ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن راجہ یاسین آف پدر گلشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم جس تندہی سے عوامی خدمت میں مصروف ہے یہ اپنی مثال آپ ہیں خصوصا ً وزیر جنگلات وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ہمہ وقت عوام کی بہتری کے اقدامات کر رہے ہیں ان کے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ان کے بہترین اقدامات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایسے شر پسند عناصر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کی حکومت این ٹی ایس کا نفاذ ، کرپشن کا خاتمہ ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کا آغاز ، اور دیگر عوام دوست اقدامات نے مخالفین پر سکتہ طاری کر رکھا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں انہوں نے چار سال کے مختصر عرصہ میں پاکستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور پاکستان کی کایہ پلٹ کر رکھ دی ہے مخالفین کو ان کے عوام دوست اقدامات برداشت نہیں ہو رہے ہیںاس لیے انہوں نے میاں محمد نواز شریف کے خلاف سازشوں کا جال بننے میں دن رات ایک کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ فتح انشاءاللہ حق و سچ کی ہو گی اور میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیر اعظم ہو ں گے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares