Home > Breaking News > سابق وزیراعظم نوازشریف کے دامادکیپٹن(ر)صفدرگرفتار،مریم نوازبھی واپس پہنچ گئیں

سابق وزیراعظم نوازشریف کے دامادکیپٹن(ر)صفدرگرفتار،مریم نوازبھی واپس پہنچ گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتارکرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچتے ہی نیب لاہور کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیاہے ۔معلوم ہوا ہے کہ کیپٹن صفدر کو ائیرپورٹ سے راولپنڈی آفس منتقل کیا جائے گا جبکہ مریم نواز کو ایئرپورٹ سے پنجاب ہاؤس جانے دیاگیا ہے،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔کی ٹیم نے کیپٹن صفدر کو ائیرپورٹ سے اپنی حراست میں لے لیاہے ۔ ڈائریکٹر نیب رضوان نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ن لیگ کے کارکن اشتعال میں آگئے اورنیب کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے اور دھرنا دیدیا۔جبکہ مریم نواز کوائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس جانے دیاگیا ہے کیپٹن صفدر پارک لین اپارٹمنٹس ریفرنس میں مطلوب ہیں اور احتساب عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر ہے جبکہ احتساب عدالت نے کیپٹن صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور نیب لاہور کو کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا تھا۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares