Home > Commerce > اسحاق ڈار نے چیئرمین بحریہ ٹاؤن سے مدد مانگ لی، ملک ریاض نے وزیر خزانہ کوآگے سے کیا جواب دیا؟سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

اسحاق ڈار نے چیئرمین بحریہ ٹاؤن سے مدد مانگ لی، ملک ریاض نے وزیر خزانہ کوآگے سے کیا جواب دیا؟سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر پرسن محمد مالک نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک ریاض سے مدد مانگ لی ہے اورکہا کہ مجھے بچا لیں،تو انہوں نے کہا کہ میرے کیسز ختم کروائیں ۔اس بات پرملک ریاض نے ان سے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے یہاں دوسروں کے کیسز ختم نہیں ہو رہے تو آپ کے کیسز کیسے ختم کروا دیں۔ ملک ریاض نے اسحاق ڈار کو مشورہ دیاکہ آپ باہر چلے جائیں ۔جس پر وزیر خزانہ نے کہاکہ میں باہر نہیں جاﺅں گا ،یں باہر تب جاﺅں گا جب میرے کیسز ختم ہوں گے۔ محمد مالک ملک ریاض نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تو اسحاق ڈار نے انہیں آفر دی کہ آپ میرا دبئی والا ایک ٹاور خرید لیں۔ مستعفی ہونے سے وہ انکاری ہیں۔ محمد مالک نے کہا کہ اسحاق ڈار کا ماننا ہے کہ اگر میں مستعفی ہو گیا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares