Home > Mirpur News > میرپور اسلام گڑھ پل کی تعمیر شروع ہوئے دس سال ہونے کو ہیں پل کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی

میرپور اسلام گڑھ پل کی تعمیر شروع ہوئے دس سال ہونے کو ہیں پل کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی

چک سواری (قیصر عزیزسے ) میرپور اسلام گڑھ پل کی تعمیر شروع ہوئے دس سال ہونے کو ہیں پل کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی پل بننے سے میرپور کوٹلی چک سواری ڈڈیال اور دیگر شہروں کا فاصلہ تیس منٹ کم ہو جائیگا اس سے جہاں پٹرو؛ل ڈیزل کی بچت ہو گی وہیں لوگوں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہو گی اور وقت کی بچت بھی ہو گی تفصیلات کے مطابق میرپور اسلام گڑھ پل جسے رٹھوعہ ہریام پل بھی کہا جاتا ہے کی لمبائی 3.71کلو میٹر ہے اور اپروچ سڑک کو ملا کر کل سات کلومیٹر ہے کی تعمیر شروع ہوئے دس سال ہونے کو ہیں لیکن آج تک مکمل نہیں ہو سکا حالانکہ سمجھوتے کے تحت پل کی تعمیر دسمبر 2016 میں مکمل ہونا تھی لیکن ڈیڑھ سال زاہد ہونے کے باوجود پل کی تعمیر کا کام سست روی سے جاری ہے حالانکہ پہلے متعلقہ کمپنی فنڈز کی کمی کا رونا رو رہی تھی اب وفاقی حکومت نے فنڈز بھی جاری کر دیے ہیں اس کے باوجود کام کی رفتارر انتہائی سست ہے اور 2018 میں بھی اس کی تعمیر ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے عوام کے اندر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے چک سواری کے عوامی سماجی سیاسی اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے متعلقہ احکام سے پل کی تعمیر پر غیر ضروری تاخیر کا فوری نوٹس لینے اور پل کی تعمیر فوری مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور لوگوں کو سفر میں آسانی ہو۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares