Home > Hattian Bala News > ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کا ایم ایس علاقے کا ڈان بن گیا

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کا ایم ایس علاقے کا ڈان بن گیا

جہلم ویلی(نمائندہ ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کا ایم ایس علاقے کا ڈان بن گیا اپنے ذاتی گھر نام نہاد ہسپتال کے لیے سول ڈسپنسری چناری کی زمین ہتھیانے کے لیے اعلی حکام سے تحریری اجازت حاصل کر لی عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا کے ایم ایس ڈاکٹر اظہر بشیر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کے فرزند کا نام استعمال کرتے ہوئے سول ڈسپنسری چناری کی سرکاری زمین سے اپنے ذاتی گھر اور نام نہاد ہسپتال کے لیے راستہ حاصل کر نے کے لیے محکمہ صحت کے حکام سے منظوری حاصل کر نے کے بعد چناری ہسپتال کی دیوار توڑنے کی تیاریاں شروع کر تے ہوئے راستہ بنانے کے لیے میٹریل چناری پہنچا دیا ایم ایس کی اس کارروائی کے بعد عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ کی لہڑ دوڑ گئی ہے چناری ہسپتال کی زمین سے ایم ایس کو راستہ دینے میں محکمہ صحت کے اعلی حکام کی ملی بھگت بھی شامل ہے جبکہ دوسری طرف چناری لوئر محلہ کے درجنوں گھروں،سرکاری اداروں ،مسجد کو جانے والا راستہ سال ہا سال سے بند ہے عوام کو سال ہا سال سے شدید تکلیف کے باوجود اس جانب کسی نے توجہ نہیں دی جبکہ دوسری طرف ایک با اثر شخص کے لیے سرکاری ہسپتال کے اندر سے دیوار توڑ کر راستہ دیے جا نے کی منظوری دے دی گئی ہے معلوم ہوا ہے کہ ایم ایس نے اعلی حکام کو وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور ان کے فرزند کا نام استعمال کر کے سرکاری زمین کو ہتیھانے کی منظوری لے لی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعظم،چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت آزاد کشمیر سے فوری طور پر اس معاملہ کا نوٹس لینے اور سرکاری زمین کو بچانے کا مطالبہ کیا ہے

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares