Home > Mirpur News > تھانہ پولیس چکسواری کے ایس۔ایچ۔او نے قتل کیس کے ملز م کی تصویر لینے سے چکسواری پریس کلب کے صحافیوں کو روکا ۔تفصیلات لنک میں

تھانہ پولیس چکسواری کے ایس۔ایچ۔او نے قتل کیس کے ملز م کی تصویر لینے سے چکسواری پریس کلب کے صحافیوں کو روکا ۔تفصیلات لنک میں

چک سواری(قیصر عزیز سے) ایس ایچ او تھانہ چک سواری کی من مامانیاں من پسند لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو کر سلفیاں اور بینک سیکورٹی گارڈ کے قتل کے موقعہ پر فلم بنانے کی اجازات جبکہ قتل کے ملزم کی تصویر لینے سے چک سواری پر یس کلب کے صحافیوں کو منع کر دیا ایس ایچ او کے رویہ کے خلاف صحافیوں کا شدید احتجاج ایس ایچ او اپنا رویہ درست کریں وگرنہ مجبوراً ہمیں تھانے کی تمام خبروں کا بائیکاٹ کرنا پڑے گا صدر چک سواری پر یس کلب افراز محمود راجہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایسر بینک میں ہونے والی فائرنگ کے موقعہ پر ایس ایچ او تھانہ چک سواری عرفان احمد بھٹی لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو کر سلفیاں بنواتے رہے اور وڈیو فلم بھی بنوائی جبکہ بینک فائرنگ میں جو ملزم ملوث تھا اس کی فوٹو اسی رات سوشل میڈیا فیس بک اور وٹس اپ پر اپ لوڈ ہو گئی تھی لیکن دوسرے دن جب چک سواری پر یس کلب کے صحافی تھانے میں ملزم کی فوٹو لینے کے لیے گے تو ایس ایچ او عرفان بھٹی نے منع کر دیا اور کہا کہ آپ فوٹو نہیں لے سکتے جس پر چک سواری پر یس کلب کئے صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ہے چک سواری پریس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر چک سواری پر یس کلب افراز محمود راجہ منعقد ہوا اجلاس میں بانی صدر صوفی محمد رشید احمد، سر پرست اعلی حاجی ادریس چوھدری سابق صدور محمد رفیق بھٹی ، یاسر ممتاز چوہدری ، حاجی شاہد تبسم، سینئر نائب صدر راجہ کالد محمود، سابق جنرل سیکرٹری عنصر محمود غزالی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالخالق چوھدری، نائب صدور راجہ غلام فرید، معظم علی چوھدری ڈپٹی جنرل سیکرٹری حق نواز صدیقی، ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری قیصر عزیز ،سیکرٹری مالیات عدیل رفیق بھٹی اور سیکرٹری نشر و اشاعت محمد تاج جالب نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افراز محمود راجہ نے کہا کہ ایس ایس پی میرپور ریاض بخاری نہایت شریف اور بھلے مانس آدمی ہیں چک سواری میں حالیہ ہونے والی واردتوں کو ٹریس کرنے میں بھی انکی ذاتی دلچسپی شامل تھی ہمیں قوی امید ہے کہ ریاض بخاری ایس ایس پی میرپوضلع کے تمام تھانوں میں تعینات پولیس ملازمین اور ایس ایچ او صاحبان کا رویہ تبدیل کروائیں گے اور انھیں حقیقی معنوں میں عوام کا خادم بنائیں گے انھوں نے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کی خدمت ہوتا ہے لیکن تھانہ چک سواری کے ایس ایچ او خود کو حاکم سمجھ رہے ہیں گذشتہ روز چک سواری پر یس کلب کے صحافیوں کو صحافتی فرائض کی انجام دہی سے روک کر انھوں نے عوام کو اصل حقیت سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے اگر فوری طور پر انھوں نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پھر تھانہ چک سواری کی تمام خبروں کا بائیکاٹ کرنا پڑئے گا لہذا ہماری ایس ایس پی ریاض بخاری سے گذارش ہے کہ وہ ایس ایچ او عرفان بھٹی کے خلاف فوری ایکشن لیں اور انکی باز پرس کریں ۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares