Home > Mirpur News > میرج ویزہ انگلش کورس میں انفو ٹیک انسٹیٹیوٹ چکسواری کے شاندار نتائج۔

میرج ویزہ انگلش کورس میں انفو ٹیک انسٹیٹیوٹ چکسواری کے شاندار نتائج۔

چکسواری(قیصر عزیز سے) اے ۔ون میرج ویزہ انگلش کورس میں انفو ٹیک انسٹیٹیوٹ چکسواری کے شاندار نتائج۔
مجموعی طور پر جنوری 2018 ء کے ٹیسٹ میں شامل ہونے والے طلبا و طالبات تھے ۔نتائج مجموعی طور پر 99% رہے۔ والدین اور عوام علاقہ چکسواری کا ادارہ کے سربراہ سر وقار حنیف کے ادارہ کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ INFO TECH institute چکسواری کا واحد ادارہ ہے جو برٹش کونسل اسلام آ باد کا trusted partner ہے نے A1 میرج ویزہ انگلش کورس جنوری 2018 ء کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ ادارہ کے طلبہ و طالبات نے 99 فیصد مجموعی طور پر کامیاب نتائج کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارہ کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ والدین اور عوام علاقہ چکسواری نے بھرپور طریقے سے ادارہ کے سربراہ سر وقار حنیف کو عمدہ نتائج پر مبارکباد پیش کی۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares