Home > Mirpur News > ماہر مضمون مرزا محمد یونس نے بحثیت پرنسپل صوفی شاہ محمد گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پرائی امبان اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ماہر مضمون مرزا محمد یونس نے بحثیت پرنسپل صوفی شاہ محمد گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پرائی امبان اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

چکسواری(قیصر عزیز سے)ماہر مضامین مرزا محمد یونس نے بحثیت پرنسپل صوفی شاہ محمد گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول پرائی امبان اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ صاحب موصوف ترقیابی کے بعد جب پہلی مرتبہ پرائی بازار پہنچے تو عوام علاقہ اور ادارہ کے جملہ سٹاف نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اور انہیں ہار پہنا کر اپنے دفتر میں لایا گیا۔ مرزا محمد یونس اس سے قبل ادارہ میں بحثیت صدر معلم ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں اور اس وقت ادارہ میں بحثیت ماہر مضامین اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ مرزا محمد انتہائی فرض شناس اور محنتی آفیسر ہیں۔ ان کی تعیناتی کے دوران ادارہ کا مجموعی رزلٹ شاندار رہا۔ اور عوام اور ادارہ کے جملہ سٹاف کے ساتھ ان کا برتاؤ بھی مثالی رہا۔ اب صاحب موصوف کی ادارہ میں بحثیت پرنسپل تعیناتی سے عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ا ور ان کی آمد پر اہلیان پرائی اور جملہ سٹاف نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر نو تعینات پرنسپل مرزا محمد یونس نے عوام علاقہ اور جملہ سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اہلیان پرائی اور ادارہ کے جملہ سٹاف نے میری تعیناتی کے دوران جو مجھ سے تعاون کیا میں اسے کبھی مراموش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اب میری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ میں اگر چاہتا تو اس سے بہت عرصہ پہلے پرموشن لے سکتا تھا ۔ مگر میں نے ایسا نہیں کیا اور میں نے میرٹ اور سنیارٹی کو ترجحی دی کہ جب میرا نام سنیارٹی لسٹ میں آجائے تو میری خود بخود پرموشن ہو جائے گی میں حکومت اور محکمہ تعلیم کے حکام بالا کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نے جو ترقی و عزت مجھے دی میں اس کے قابل نہ تھا۔ انہوں نے ادارہ کے سنیئر سٹاف ممتاز حسین جوشس، ماسٹر عبدالشکورس اور ماسٹر محمد مہربان جو ادارہ سے ریٹائر ہو چکے ہیں کو خراج تحسین پیش کیا کہ ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بھی وہ ادارہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور تدریسی سرگرمیوں میں اب بھی اپنی خدمات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ اب جو ذمہ داریاں محکمہ تعلیم نے میرے کندھوں پر ڈالی ہیں۔ میں انہیں کما حقہ پورا کرنے کی پوری کوشش کرونگا۔ اگر عوامی تعاون شامل حال رہا تو ادارہ کے انتظامی و تعلیمی نظام کو بہتر کرنے میں اپنی بھرپور کوشش جاری رکھو گا۔ عوام علاقہ اور جملہ سٹاف صاحب موصوف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ادارہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares