Home > Mirpur News > چکسواری سرعام دن کو بینک ڈکیتی کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی۔

چکسواری سرعام دن کو بینک ڈکیتی کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنا دی۔

چکسواری(قیصر عزیزسے)چک سواری ایسر حبیب بینک میں ڈکیتی کی ناکام واردات مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ ڈاکو فرار اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ڈڈیال عطا الرحمان اور ایس ایچ او تھانہ چک سواری عرفان بھٹی موقعہ پر پہنچ گئے زخمی سیکورٹی گارڈ کو فوری طور پر میرپور ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی حالت سیریس بتائی جاتی ہے ملز م کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔اطلاعات کے مطابق بینک ڈکیتی کرنے والا ملزم نوید تھا جس کا تعلق سیاکھ ڈڈیال سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق چک سواری کے علاقے ایسر کی حبیب بینک میں منگل کی دوپہر دن ایک بجے ایک نامعلوم ڈاکو کسٹمر کے بھیس میں داخل ہوا اور بینک کے کیشئر سے پانچ سو کا چینج مانگا کیشئر نے چینج دیا تو فوری طور پر نامعلوم ڈاکو نے پستول نکال لیا اور کیشئر سے مطالبہ کیا کہ جو کچھ ہے نکالو اسی اثنا میں سیکورٹی جو پیچھے کھڑا یھا اٹھا اور گن سیدھی کی کہ نامعلوم ڈاکو نے پستول سے سیدھا فائر کیا بنک ملازمین کے مطابق ملزم کا چہرہ مفلر سے ڈھانپا ہوا تھا جو سیکورٹی گارڈ شاہ پال ولد ریاست ساکن دولیاں جٹاں ضلع کوٹلی کے سر پر لگا جو بے ہوش ہو گیا جبکہ ڈاکو نوید فوری طور پر پستول لہراتا ہوا فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ڈڈیال عطاالرحمان اور ایس ایچ او عرفان بھٹی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ آئے زخمی سیکورٹی گارڈ کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی حالت سیریس بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفیش شروع کر دی اور ملزم کونوید کو گرفتار کرلیا گیا۔ دن دیہاڑے ڈکتی کی واردات پر چک سواری میں خوف و ہراس کی کیفیت ہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares