Home > Mirpur News > چکسواری میں ہوئے قتل سانحے پر سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کی کال پر احتجاج جبکہ خود انہوں نے میرپور میں پر ہجوم پریس کانفرنس بھی کی

چکسواری میں ہوئے قتل سانحے پر سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کی کال پر احتجاج جبکہ خود انہوں نے میرپور میں پر ہجوم پریس کانفرنس بھی کی

چکسواری (قیصر عزیز سے)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی کال پر چکسواری میں قتل کی لرزہ خیز واردات پر انجمن تاجراں چکسواری کی طرف سے چکسواری بازار میں شٹر ڈاؤن احتجا ج ۔جبکہ خود سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے میرپور میں کشمیر پریس کلب میں قاتلوں کے خلاف پریس کانفرنس بھی کی۔ انتظامیہ کو قاتلوں کو جلد پکڑنے کی وارننگ، ڈی ۔ایس۔ پی عطا الرحمن نے انجمن تاجراں اور عوام علاقہ چکسواری سے ایک ہفتہ میں مجر م پکڑنے کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار گزشتہ دنوں یوسف ثانی اور ضیاء الدین کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی قاتل جائے وقو عہ سے فرار ہو گئے تھے۔ نماز جنازہ کے دوران ہی سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید نے انجمن تاجراں ، دوکانداروں اور عوام علاقہ سے احتجاج کی کال کی تھی ۔ جس پر انجمن تاجراں چکسواری نے شٹر ڈاؤن احتجاج کیا۔ انجمن تاجراں کے نمائندوں نے انتظامیہ کو وارننگ دی کے وہ جلد از جلد مجرموں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں اور عوام علاقہ میں پھیلی خوف وہراس کی فضاء کا خاتمہ کریں آخر میں ڈی ۔ایس ۔ایس ڈڈیال پولیس عطا الرحمن جن کے پاس اس کیس کی تفتیش بھی ہے نے کہا ہے کہ وہ اصل مجرموں اور ایک ہفتہ میں گرفتار کر کے عوام علاقہ کے سامنے سرخرو ہوں گے۔ مزید انہوں نے احتجاج کرنے والے عوام علاقہ اور انجمن تاجراں کی موجودگی میں اس بات کا اعتراف کیا کے کیس 95 فی صد تک کیس کی تہہ تک جا چکے ہیں اور جلد ہی اصل مجرموں کو کیفرکرادار تک بھی پہنچائیں گے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجمن تاجراں چکسواری کے سیکرٹری نشر واشاعت عابد حسین چودھری نے فرائض سر انجام دیے اس موقع پر سابق مشیر وزیر اعظم چودھری فاروق ، حاجی اورنگزیب، انجمن تاجراں حمید آباد (چکسواری)کے صدر چودھری شبیر حسین ، سابق صدر معلم تاسب حسین چودھری و دیگرنے بھی خطاب کیا ۔احتجاج کے آخر میں مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares