Home > Overseas Kashmiri News > قصورواقعہ ظلم کی انتہاء ہے۔معصوم زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

قصورواقعہ ظلم کی انتہاء ہے۔معصوم زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

برمنگھم( )تحریک انصاف مڈلینڈ کے نائب صدر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ قصورواقعہ ظلم کی انتہاء ہے۔معصوم زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔ایسا شخص کسی بھی رعائیت کا مستحق نہیں ہے۔ملک کے اندر ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ظہیر عباس نے مذید کہا کہ قصور میں معصوم زینب کے ساتھ جو ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے گے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔معصوم زینب کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف واقعے پر فوری استعفیٰ دیں ۔ایسے اشخاص کسی بھی معافی یا رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔زینب کے قاتلوں کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھنوئنی حرکت کرنے کے بار ے میں سوچ بھی نہ سکے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares