Home > Breaking News > چکسواری میں لرزہ خیزقتل کا واقعہ ۔سرعام چکسواری بازار میں نامعلوم شخص نے یوسف ثانی اور اس کے داماد ضیاء الدین کو فائر کر کے قتل کر دیا۔

چکسواری میں لرزہ خیزقتل کا واقعہ ۔سرعام چکسواری بازار میں نامعلوم شخص نے یوسف ثانی اور اس کے داماد ضیاء الدین کو فائر کر کے قتل کر دیا۔

چکسواری(قیصر عزیز سے)چکسواری میں لرزہ خیزقتل کا واقعہ ۔سرعام چکسواری بازار میں نامعلوم افراد نے یوسف ثانی اور اس کے داماد ضیاء الدین کو فائر کر کے قتل کر دیا۔علاقہ میں لرزہ خیز قتل کی واردات سے عوام علاقہ میں شدید خوف و حراس کی لہر دوڑ گئی۔ قاتل آلہ واردت موقع پر ہی چھوڑ کر فرار۔ یوسف ثانی کو تین گولیاں جبکہ ضیاء الدین کو ایک گولی لگی۔ رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری کی بنیادی رپورٹ ،
تفصیلات کے مطابق چکسواری کے نواحی گاؤں پنیام کے یوسف ثانی اور اس کے داماد ضیاء الدین مین بازار چکسواری میں تھے کہ اچانک نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا اورآلہ واردات موقع پر چھوڑ کرفرار۔ تھانہ پولیس چکسواری کو اطلاع ملتے ہی فوراََ نفری موقع واردات پر پہنچی تو یوسف ثانی اور ضیاء الدین کو اٹھا کر رورل ہیلتھ سنٹر چکسواری لے گئے ہسپتال کی بنیادی رپورٹ میں یوسف ثانی کو تین گولیاں لگیں جن میں دو سینے پر اور ایک ٹانگ پر جبکہ ضیا ء الدین کو ایک گولی سینے پرلگی۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares