Home > Breaking News > پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے اپنے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے سے کچھ دیر قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے اپنے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے سے کچھ دیر قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈیلی کشمیر رپورٹ قیصرعزیز سے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری نے اپنے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے سے کچھ دیر قبل اپنے عہدے سے استعفی 

 دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے حکام نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے استعفے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ثنا اللہ زہری نے منگل کو صوبے کے گورنر سے ملاقات میں انھیں اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یہ استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

استعفے کے بعد ایک بیان میں ثنا اللہ زہری نے کہا ہے کہ ان کے چند ساتھیوں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد انھوں نے ان کے تحفظات ہر ممکن دور کر نے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھیں محسوس ہو رہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی کافی تعداد ان کی قیادت سے مطمئن نہیں اس لیے وہ ان پر زبردستی مسلط نہیں ہونا چاہتے اور وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔

انھوں نے آخر میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ صوبے میں سیاسی عمل جاری رہے اور صوبہ آگے بڑھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 14 اراکین کے دستخطوں کے ساتھ دو جنوری کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی تھی اور یہ آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جانی تھی۔

اس تحریک عدم اعتماد پر ایک آزاد رکن اسمبلی کے علاوہ جن جماعتوں کے اراکین کے دستخط تھے ان میں ق لیگ، جمعیت العلمائے اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور نیشنل پارٹی شامل ہیں۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares