Home > Mirpur News > پا کستان انڈ سٹریل ٹیکنیکل ا سسٹنس سنٹر D-1نزد ملت ہوٹل میرپورمیں پوسٹرکمپیٹیشن کا انعقادا حسن اقدام ہے۔جس پر ادارہ ہذا کے سٹاف اور ادارہ ہذا کے سربراہ انجئنیرطاہر اقبال صاحب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

پا کستان انڈ سٹریل ٹیکنیکل ا سسٹنس سنٹر D-1نزد ملت ہوٹل میرپورمیں پوسٹرکمپیٹیشن کا انعقادا حسن اقدام ہے۔جس پر ادارہ ہذا کے سٹاف اور ادارہ ہذا کے سربراہ انجئنیرطاہر اقبال صاحب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

ڈیلی کشمیر رپورٹ (قیصرعزیز سے)حافظ ایاز صدیقی نے کہا ہے کہ پا کستان انڈ سٹریل ٹیکنیکل ا سسٹنس سنٹر ڈی ۔ون نزد ملت ہوٹل میرپورمیں پوسٹرکمپیٹیشن کا انعقادا حسن اقدام ہے۔جس پر ادارہ ہذا کے سٹاف اور ادارہ ہذا کے سربراہ انجئنیرطاہر اقبال صاحب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹرD-1 نزد ملت ہوٹل میرپور میں پوسٹرکمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف گروپ نے حصہ لیا جس میںSwaam group سے احسن الطاف، حافظ ایاز صدیقی ،وجیہ الحسن، موزم ایوب اور شجاع خان نے حصہ لیا۔The enovatrمیں سے وقار علی،ولید خالد،احسان دانش تھے۔Hazard boster سے نقاش علی،ولید ساجد،بلال حسین،محمد نعمان قریشی،سردار اسد نے حصہ لیا۔Protectorمیں سے شجاع ،یاسر راجہ،حسنین،وجاہت علی،وسیم فیاض،راجہ عدیل اقبال،عمیر خان،حامد مغل،وسیم گجر،ولید خان،موسی اشرف شامل تھے۔پوسٹر کمپیٹیشن میں مختلف گروپ میں سے swaam اورThe enovatr نے احسن کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کی۔ احسن کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے گروپ کو شیلڈ دی گئی۔پوسٹر کمپیٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ہذاکے پرنسپل انجئنیرطاہر اقبال نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مجھے آپ پر امید ہے کہ آپ ملک وقوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے ۔پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل کا قیام پاکستان کے نوجوانوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا اور روشن مستقبل کے قابل بنانا ہے ۔وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ آپ Inter penur ship کے طرف جا سکتے ہیں جس سے آپ اپنے مستقبل کو روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔سول ڈیفنس سے چودھری ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہاآپ جیسے آدمی ہی اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔دنیا کو اور خاص طور پر پاکستان کو ٹیکنیکل افراد کی ضرورت ہے جس سے پاکستا ن ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔حافظ ایاز صدیقی نے کہا ہے کہ ایسے ادارے کا قیام حکومت پاکستان کا احسن اقدام ہے ۔جس سے نوجوان اپنے مستقبل کو روشن کرنے اور ترقی کی راہ پر کامیابی سے گامزن ہو سکتے ہیں۔حافظ ایاز صدیقی نے مزید کہا ہے کہ PITAC کے قیام پر ادارہ ہذاکے پرنسپل انجئنیر طاہر اقبال اورسٹاف ادارہ ہذا کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے ایسے ادارے کا قیام عمل میں لایا جہاں نوجوان ہنر مندی کی طرف گامزن ہو کر باعزت روزگا ر حاصل کر سکتے ہیں۔ایسے ادارے ہی ملک و قوم کی ترقی اور خوش حالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔دنیا کو ہنرمند افراد کی اشد ضرورت ہے جس میں PITACاہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares