Home > Mirpur News > شیخ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نبی کریم حضرت محمدﷺکی محبت کو لمحات اور دنوں میں قید نہیں کیا جاسکتا اور مخصوص ایام میں ذکر خیر کرکے باقی دنوں میں بھول نہیں جانا چاہیئے

شیخ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نبی کریم حضرت محمدﷺکی محبت کو لمحات اور دنوں میں قید نہیں کیا جاسکتا اور مخصوص ایام میں ذکر خیر کرکے باقی دنوں میں بھول نہیں جانا چاہیئے

رپورٹ ڈیلی کشمیر قیصر عزیز سے)وطن عزیز میں یکساں نظام تعلیم اور یکساں عدل و انصاف کا قیام انتہائی ضرروی ہے کیونکہ آج ہم اس)    c بات کو بھول رہے ہیں کہ کتنی قربانیوں کے بعد یہ وطن عزیز حاصل کیا گیا اور اس کے حصول کا سب سے بڑا مقصد یہ تھا کہ اس پاک وطن میں اللہ کا نظام قائم ہو لیکن آج 70 سال ہونے کو ہیں کہ ہم اسلا می نظام کی ایک جزو بھی نافذ نہ کرسکے ہیں ان خیالات کا اظہار سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی نے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نبی کریم حضرت محمدﷺکی محبت کو لمحات اور دنوں میں قید نہیں کیا جاسکتا اور مخصوص ایام میں ذکر خیر کرکے باقی دنوں میں بھول نہیں جانا چاہیئے بلکہ زندگی کے ہر لمحے ہر آن اپنے کردار کو عملی طور پر آپﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر گزارنے کا نام ہی اصل درود ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم زبانی دعوی کرتے ہیں کی ہم عاشق رسولﷺ ہیں لیکن ہمار ا کردار اس بات کی شھادت نہیں دیتا ہم بحیثیت مسلمان اگر غور کریں تو ہم اپنے وعدوں کو کس حد تک پورا کرتے ہیں کتنا سچ بولتے ہیں کتنا احکا م شرعی پر عمل کرتے ہیں۔ اگر کچھ عمل پیرا ہیں بھی توان میں بھی رسم ورواجات آگئے ہیں انہوں نے اپنے والد محترم و شیخ حضرت مولانا محمد اکرم اعوانؒ کے بارے میں فرمایا کہ وہ وقت کے عظیم شیخ ایک ہمہ جہت شخصیت تھے اللہ ان کے درجات بلند فرمائے ہم ان کے جتنے احکامات اور مشن جو انہوں نے شروع کیے اس کو اپنا تن من دھن لگا کر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی سعی کریں گے اور حضرت ؒ نے وصال سے کچھ روز پہلے ایک شعر لکھ کر دیا اور فرمایا کہ اس کو ہر زبان تک پہنچا دواور وہ شعر ہے۔
فجاء محمد سراجا منیرا
فصلو علیہ کثیرا کثیرا
اس شعر کی تفصیل میں فرمایا کہ درود کو زندگی ہر لمحے میں اپنا لیں کہ اپنے وجود اور کردار سے درود نظر آئے اور ایک بات سب سے اہم جس پرعمل کیاجائے جس سے معاشرہ میں امن اور بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دیا جاسکتا ہے جب ہم اپنے حصے کے فرائض کو ادا کریں سب کو ان کے حقوق خود بخود مل جائیں گے ۔پروگرام کے آخر میں احباب سے تجدید بیعت لی گئی آج کے پروگرام کا باقاعدہ آغاز دن ایک بجے تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جناب حافظ شبیر احمد صاحب نے تلاوت کلام پا کشرف حاصل کیا۔ حضور ﷺکو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے محمدفیضان صاحب نے حٖضرت مولانا محمد اکرم اعوانؒ کا نعتیہ کلام پیش کیا اور سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور مشائخ عظام کا تعارف اظہر خورشید صاحب نے بیان کیا۔اس عظیم الشان جلسہ میں علاقہ کے عمائدین کے علاوہ راولپنڈی ڈویژن کے صدر الاخوان میجر غلا م قادری جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن کے صدر رحمت اللہ ملک صاحب مجازین اور خواتین کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔ آخر میں ملکی سلامتی و امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares