Home > Mirpur News > سینئرصحافی الحاج شبیر رچیال مرحوم کا تعزیتی اجلاس چکسواری پریس کلب میں زیر صدارت افراز محمود راجہ ہوا۔

سینئرصحافی الحاج شبیر رچیال مرحوم کا تعزیتی اجلاس چکسواری پریس کلب میں زیر صدارت افراز محمود راجہ ہوا۔

چکسواری( قیصر عزیز سے) چکسواری پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب افرازمحمود راجہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں چکسواری کے سنےئر صحافی حاجی شبیر رچیال کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی اعلیٰ صحافتی و سماجی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اجلاس میں کہا گیا کے حاجی شبیر حسین رچیال کی وفات سے صحافت میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہ ہو گا ۔ مرحوم ایک نڈر بے باک اور دلیر انسان تھے مولا کریم مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کو یہ عظم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے اجلاس میں بانی صدر صوفی محمد رشید احمد،سابق صدور یاسر ممتاز چودھری،رفیق بھٹی حاجی شاہد تبسم ،حاجی محمد ادریس ، ڈاکٹر محمد عبدالخالق چودھری، راجہ خالد حسین عنصر محمود غزالی ، محمد تاج جالب، عدیل رفیق بھٹی، مولانا حق نواز صدیقی، غلام فرید راجہ، قیصر عزیز ، معظم علی چودھری، اور نوید مغل نے شرکت کی۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares