Home > Uncategorized > مظفرآبادکے ایوان میں بیٹھ کرشراب پینے اورحرام کھانے والوں کوعلم دین اورحرمتِ رسولﷺکیاہے؟مولانا خادم حسین رضوی کا چکسواری میں خطاب

مظفرآبادکے ایوان میں بیٹھ کرشراب پینے اورحرام کھانے والوں کوعلم دین اورحرمتِ رسولﷺکیاہے؟مولانا خادم حسین رضوی کا چکسواری میں خطاب

چکسواری(قیصر عزیز سے)امیرالمجاہدین وتحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ مظفرآبادکے ایوان میں بیٹھ کرشراب پینے اورحرام کھانے والوں کوکیاعلم دین اورحرمتِ رسولﷺکیاہے؟کشمیراوربرماکی بیٹیاں محمدبن قاسم کوآوازدیتی ہیں مگرلہوولعب میں مشغول حکمرانوں کوعیاشیوں سے فرصت نہیں۔بیت المقدس ضرورآزادہوگا اوردہائیوں قبل حضرت علامہ اقبال نے اپنااشعارمیں اس بات کی پیش گوئی کردی تھی۔ٹرمپ کومعلوم ہوناچاہیے کہ فیض آباددھرنے کے نتیجے میں صلاح الدین ایوبی کے گھوڑے تیارہوچکے ہیں۔حضوراکرمﷺکی ناموس کی خاطرکسی بھی سیاسی جماعت کاکوئی نمائندہ نہیں نکلا اس لیے خداراان کاساتھ چھوڑکرتحریک لبیک کے پلیٹ فارم پرجمع ہوجائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چکسواری کے مقامی میرج ہال میں منعقدہ تاریخ سازتاجدارختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ خاتم النبینﷺکی عزت وناموس کی خاطرکوئی سیاست دان،کوئی عقل مندانسان نہیں بلکہ نبی پاکﷺکے عاشق اوردیوانے نکلے۔جن کی خاطرہم گھروں سے نکلے انہی نے شفقت فرمائی اورحوصلہ عطاکیا۔سخت سردی اوربارش میں عشاق تارکول کی سڑکوں پربیٹھے رہے بلکہ چندنے توفرط جذبات میں قمیضیں بھی اُتاردیں۔پوری دنیاسے نبی پاکﷺکے دیوانے دھرنے میں شریک ہوئے۔کینیڈاسے آئے ایک عاشق رسولﷺنے بتایاکہ مجھے خواب میں نبی پاکﷺکی زیارت ہوئی تودیکھاآپ کچھ لکھ رہے تھے،پوچھنے پرمعلوم ہواکہ فیض آبادھرنے کے شرکاء کے نام لکھ رہے ہیں،میں توصرف اس فہرست میں اپنانام لکھوانے آیاہوں۔بیرون ممالک سے آئے اکثرشرکاء ائیرپورٹ سے سیدھے دھرنے میں پہنچے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوارکاوزیرقانون اورپاکستان کامہنگاترین وکیل سورہ اخلاص نہیں سناسکتااورایسے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ گالیاں دیتاہوں۔دھرنے کے اختتام پرمیرے گردے بالکل جواب دے گئے،ڈاکٹرکوچیک کرایاتومختلف ٹیسٹ کروانے کاکہاگیا۔نبی پاکﷺکے دین کوتخت پرلانے کے انتظامات اورتحریک کے کاموں کی مصروفیت کی وجہ سے میں نے ڈاکٹری علاج کروانے سے انکارکردیااور اپنے گردوں کومخاطب کرکے پوچھاکہ ٹھیک ہوناہے یانہیں وہ بالکل ٹھیک ہوگئے،الحمدللہ اب میرے گردے بالکل ٹھیک ہیں۔اس سے قبل کانفرنس کاباقاعدہ آغازتلاوتِ کلام سے کیاگیااورثناء خوانِ مصطفےٰﷺنے نہایت خوب صورت اندازمیں بارگاہ خیرالانام میں ہدیہ نعت پیش کیا اورحاجی محمدشفیق الرحمن نائب امیرتحریک لبیک ضلع میرپورنے بطورمیزبان تمام شرکاء کاآمدپراورتمام منتظمین ومعاونین کادلی شکریہ اداکیا۔تاریخ سازتاجدارختم نبوت کانفرنس میں آزادکشمیروپاکستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عاشقانِ مصطفےٰﷺنے شرکت کی۔میرج ہال کے دونوں ہال ہزاروں افرادکے مجمع سے کچھاکچ بھرئے ہوئے تھے۔زیریں ہال کے حاضرین کوپروجیکٹرسکرین کے ذریعے کانفرنس دکھائی اورسنائی گئی۔#

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares