Home > Sports News > پاکستان کیخلاف پہلے دو ون ڈے میچز کیلئے کیویز اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف پہلے دو ون ڈے میچز کیلئے کیویز اسکواڈ کا اعلان

ویلنگٹن(سی پی پی) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دوایک روز ہ میچز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہینوں کے خلاف کیویز نے اسکواڈ میں 2 اسپنرز شامل کئی ہیں۔میزبان ٹیم کے کوچ گیون لارسن کے مطابق تیرہ کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں میچل سینٹنر اور ٹوڈ ا یسٹل بھی شامل ہیں۔میزبان ٹیم کے اسکواڈ میں کین ولیمسن(کپتان)، ٹوڈ ایسٹل، ڈاوگ بریسویل، ٹرینٹ بولٹ،لوگی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری،ٹوم لاتھم، کولن منرو،ہنری نکولس، ٹم ساوتھی، میچل سینٹنر اور راس ٹیلر شامل ہیں۔پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر پانچ ون ڈے میچز ہوں گے جن میں سے آخری تین میچوں کے لئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares