Home > Pakistan News > پاکستان کے جذبے کی طاقت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف

پاکستان کے جذبے کی طاقت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف

راولپنڈی(آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کی روح کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، چیلنجز کو مواقعوں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سال 2018ء کی آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2018ء غیر معمولی چیلنجز کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 2018ء میں اندرونی اور بیرونی سطح پر ملک کو چیلنجز درپیش ہوں گے، ان چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیاجاسکتا ہے پاکستان کے جذبے کی طاقت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، کچھ کام ہم کرچکے ہیں۔ باقی کا کام ہم کرسکتے ہیں۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares