Home > Pakistan News > 2018کی پہلی صبح ہی دہشتگردوں کے 2دھماکے ، مال روڈ ٹارگٹ، سکیورٹی فورسز کے اہلکار نشانہ بن گئے

2018کی پہلی صبح ہی دہشتگردوں کے 2دھماکے ، مال روڈ ٹارگٹ، سکیورٹی فورسز کے اہلکار نشانہ بن گئے

چمن (آن لائن) چمن میں مال روڈ پر یکے بعد دیگر 2دھماکوں کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے چمن سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چمن میں مال روڈ پر ایک زیر تعمیر عمارت کے ساتھ بجری میں دھماکہ خیز مواد چھپایا گیا تھا جو کہ ٹائم ڈوائس سے کیا گیا جبکہدوسرا دھماکہ پولیس اہلکاروں کے ناکہ کے قریب پل کے نیچے ہوا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں اور ایک ایف سی اہلکار سمیت 8افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فرام کرنے کے لئے چمن سول ہسپتال منتقل کردیا گیا واقع کے بعد محمد عثمان ڈی پی او جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزا لیااور وہاں پر سوراغ رساں کتوں کی مدد سے آپریشن بھی کیا گیا۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares