Home > Mirpur News > وزیر اعظم آزاد کشمیر کی عدم دلچسپی،میڈیکل کالج میرپورکی انتظامیہ نے چھے سالہ ایڈہاک سٹاف کو نوکریوں سے فراغت کی دھمکی دے دی۔سٹاف ایکشن کمیٹی نے کہا کہ دھمکیوں کی پرواہ نہیں۔ حقوق کے تحفظ کے لئےدھمکیوں کو خاطر نہیں لائیں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کی عدم دلچسپی،میڈیکل کالج میرپورکی انتظامیہ نے چھے سالہ ایڈہاک سٹاف کو نوکریوں سے فراغت کی دھمکی دے دی۔سٹاف ایکشن کمیٹی نے کہا کہ دھمکیوں کی پرواہ نہیں۔ حقوق کے تحفظ کے لئےدھمکیوں کو خاطر نہیں لائیں گے۔

چکسواری(قیصر عزیز سے) محترمہ بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج میرپور ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بجائے انتظامیہ کی نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق کالج انتظامیہ نے ملازمین کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے کی بجائے نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دے دیں ۔ سٹاف ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی طرح کی دھمکی کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور ہر صورت اپنے حقوق کا تحفظ کریں گے البتہ اگر ہمارے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی تمام تر ذمے داری جہاں حکومت پر ہوگی وہی کالج انتظامیۂ پر بھی ہو گی چھے سال سے ملازمت کی فراغت کی دھمکیاں برداشت کرلیں اب مستقلی تک احتجاج جاری رہے گا انتظامیہ کی طرف سے اگر کوئی خلل ڈالا گیا تو احتجاج بھی پر امن نہیں رہے گا ۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares