Home > Sports News > پاکستان انڈر 19 نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں 6 وکٹ سے ہرا دیا

پاکستان انڈر 19 نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں 6 وکٹ سے ہرا دیا

پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

محمد موسی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، علی زریاب اور سعد خان نے ناقابل شکست ففٹی بنائیں۔میلبورن میں کھیلے گئے پہلے یوتھ ون ڈے میں ہوم ٹیم 241 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ، میکنزی ہاروے نے 136 رنز بنائے محمد موسی نے 4، ارشد اقبال نے 3 اور سلیمان شفقت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان انڈر 19 کے بیٹسمینوں نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اوپنرز زید عالم اور عمران شاہ نے 35-35 رنز بنائے، روحیل ناظر 34 رنز بنا کر آوٹ رہے۔علی زریاب اور سعد خان نے پانچویں وکٹ کیلئے 98 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنائی اور ٹیم کو 6 وکٹ سے فاتح بنا دیا ۔ علی زریاب نے 63 اور سعد خان 53 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔تین میچز کی سیریز میں پاکستان انڈر 19 کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

 

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares