Home > Pakistan News > بھارت نے کلبھوشن کو ماں اور بیوی سے ملانے کے بدلے 3پاکستانی فوجی شہید کر دئیے،پورے ملک میں غم و غصے کی لہر

بھارت نے کلبھوشن کو ماں اور بیوی سے ملانے کے بدلے 3پاکستانی فوجی شہید کر دئیے،پورے ملک میں غم و غصے کی لہر

راولپنڈی (آن لائن) بھارت نے جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کا صلہ فائرنگ سے دیا، لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 3 فوجی جوان شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز بھارتی فوج نے پاکستان کو جاسوس کلبھوشن جادھو سے ملاقات کا میلہ لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر اور راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے3 فوجی جوان شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ واضح رہے کہ پیر کے روز بھارتی جاسوس سے پاکستان نے اس کی بیوی اور والدہ کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقات کرائی لیکن پاکستان کے جذبہ انسانی ہمدردی اور قید سگالی کا بدلہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سرحدی دہشت گردی سے دیا، بھارتی فوج کی دہشت گردی سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares