Home > Pakistan News > ماں اپنے بیٹے،بیوی اپنے شوہر کلبھوشن یادیو سے ملنے دفترخارجہ پہنچ گئیں،دونوں نے آتے ہی پہلا کام کیا کیا

ماں اپنے بیٹے،بیوی اپنے شوہر کلبھوشن یادیو سے ملنے دفترخارجہ پہنچ گئیں،دونوں نے آتے ہی پہلا کام کیا کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملنے ان کے اہلِ خانہ دفتر خارجہ پہنچ گئے ہیں۔دفتر خارجہ پہنچنے پر گاڑی سے اتر کر کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ نے میڈیا کے نمائندوں کوپرنام کیا۔ اس کے بعد وہ دفتر خارجہ کے اندر چلی گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات شروع ہو گئی ہے ۔دفتر خارجہ کی جانبسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن اور ان کے اہل خانہ کے درمیان ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ ہو گا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور پاکستانی اہلکار اس ملاقات کا حصہنہیں ہوں گے بلکہ صرف مانیٹر کریں گے۔دیگر تفصیلات دن دو بجے کے بعد پریس کانفرنس میں بتائی جائیں گی۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares