Home > kashmir > جامعہ کشمیر نے پاکستانی یونیورسٹیز کو پیچھے چھوڑدیا

جامعہ کشمیر نے پاکستانی یونیورسٹیز کو پیچھے چھوڑدیا

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی نے آل پاکستان تقریری مقابلہ جیت لیا ،تاریخ میں پہلی بار آزادجموں وکشمیر یونی ورسٹی نے ملکی سطح پر تین ٹرافیاں اپنے نام کر لیں.خیبر میڈیکل کالج پشاور میں منعقدہ تقریری مقابلے میں ملک بھر سے 40سے زائد اداروںکی ٹیموں نے تقریری مقابلے میں حصہ لیا ،آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کی نمائندگی شعبہ اردو سے حسیب خلیل اور شعبہ ارضیات سے حمزہ خان نے کی ،اردو تقریری مقابلے میں حسیب خلیل نے پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ انگریزی میں حمزہ خلیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،مجموعی طور پر جامعہ آزادکشمیر کی ٹیم فاتحہ قرار پائی دریں اثناءجامعہ کشمیر کی ٹیم کو پاکستان بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی ،ڈین سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان ،ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل ،قائمقام رابطہ کار شعبہ اردو میر یوسف میر سمیت طلبہ افضال عالم ،بابر الیاس،قاسم ضمیر ،شہزاد اعوان ودیگر نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ آزاد ریاست اور جامعہ کشمیر کا فخر ہیں ، جب کہ شعبہ اردو نے ان طلبہ کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

 

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares