Home > Mirpur News > حاجی محمد سرور ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

حاجی محمد سرور ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔

چکسواری (قیصر عزیز سے ) حاجی محمد سرور ریٹائرڈ پولیس آفیسر کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا۔ دعائیہ محفل میں فاروق احمد قادری ،راجہ عبدالعزیز ، حاجی اورنگزیب کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق حاجی محمد سرور کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا حاجی محمد سرور کی دعائیہ محفل تقریب ان کے رہائش گاہ نگیال ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ محفل پاک میں علامہ محمد طیب عثمان صدیقی نے دعا کروائی۔ محفل پاک میں مسلم لیگ ن برطانیہ کے جوائینٹ سیکرٹری صاحبزادہ فاروق احمد قادری ، قاری نور گل، زکوۃ و عشر کمیٹی حلقہ نمبر ۲ کے چےئرمین راجہ عبدالعزیزخان ، مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب سمیت دیگر عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی قبل ازیں حاجی محمد سرور کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی ۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares