Home > kashmir > بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے اقدامات شروع کردیئے

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے اقدامات شروع کردیئے

رینگر(سٹیٹ ویوز)مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے بھارتی فوج کوگوگولینڈ ہمہامہ میں سولہ سو کنال زمین الاٹ کردی ہے

جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اراضی الاٹ کا معاملہ انتہائی تشویشناک اور افسوس ناک ہے اور فلسطین کے طرز پر مقامی باشندوں کو اُن کی اراضی سے بے دخل کرنے کی ایک گہری سازش ہے۔ میڈیا میں نمایاں طور پر یہ خبر شائع ہونے کے باوجود اس پر یہاں کی سرکاری انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں ماضی میں بھی ہوتی رہی ہیں جس کے نتیجہ میں وادی کشمیر میں جگہ جگہ پر فوجی چھاونیاں اور کیمپ قائم ہیں اور وادی کے زرخیز اور جاذب نظر علاقوں پر فوجیوں نے قبضہ جمایا ہے جس میں یہاں کے حکمران باضابطہ طور شامل ہیں۔  جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس اہم اور نازک مسئلہ کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اس کی قانونی چارہ جوئی کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ نیز یہاں کے حقیقی نمائندوں کو بھی اس مسئلے کی طرف فوری توجہ دینے کی استدعا کی جاتی ہے تاکہ وقت پر اس مسئلہ کا ایک ایسا حل نکالے جس سے یہاں کے باشندوں کے حقوق کا مو¿ثر تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

 

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares