Home > Lifestyle > سوتے وقت اس چیز کو اپنے سے دور رکھیں ورنہ۔۔ ماہرین نے خطرناک انتباہ جاری کر دیا

سوتے وقت اس چیز کو اپنے سے دور رکھیں ورنہ۔۔ ماہرین نے خطرناک انتباہ جاری کر دیا

نیویارک (این این آئی)محققین نے خبردار کیا ہے کہ یہ صحت کیلئے کافی خطرناک ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے محکمہ صحت کی تحقیق کے مطابق سونے سے پہلے صارفین کو اپنا موبائل فون خود سے دور رکھ دینا چاہیےکیونکہ فون سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت کے لیے خطر ناک ثابت ہوتی ہیں۔تحقیق کے مطابق موبائل فونز معلومات کے تبادلے کیلئے کم فریکوئنسی والے ریڈیو سگنلز استعمال کرتے ہیں، خصوصاً اس وقت جب صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاؤن لوڈ کررہا ہو ٗاس سے جو شعاعیں نکلتی ہیں وہ صحت کیلئے خطرناک ہوتی ہیں جس سے کینسر، ذہنی امراض اور بانج پن جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق سے یہ بات تو ثابت نہیں کہ موبائل فونز سے نکلنیوالی شعاعیں کس حد تک خطرناک ہیں لیکن اس بات کے کافی شواہد موصول ہوئے ہیں کہ یہ کینسر، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا باعث بنتی ہیں اور بچوں کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سونے سے 2 گھنٹے قبل اپنا فون استعمال نہ کریں اور سوتے وقت اسے دور رکھ کر سوئیں۔دوسری جانب کھانا کھاتے وقت بھی فون استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ کھانا کھاتے وقت اگر موبائل فون استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے اور ذہنی کمزوری کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares