Home > Sports News > آل راؤنڈر شاداب خان کے وارے نیارے ہوگئے،آسٹریلیا روانہ

آل راؤنڈر شاداب خان کے وارے نیارے ہوگئے،آسٹریلیا روانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لیگ سپنر نے سوشل میڈیا پر ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے بعد تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا آسٹریلیا ! میں آ رہا ہوں،پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے جہاں وہ برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔لیگ سپنر نے سوشل میڈیا پر ہوائی جہاز میں سوار ہونے کے بعد تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا آسٹریلیا ! میں آ رہا ہوں، برسبین ہیٹ کو جوائن کرنے کےحوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں، اب بی بی ایل میں جوش دکھانے کا وقت آ گیا ہے۔واضح رہے کہ بگ بیشلیگ کا سے آغاز 19دسمبر سے ہو رہا ہے، پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر کو برسبین ہیٹ نے نمائندگی کے لئے منتخب کیا ہے۔ بگ بیش کے دوران شاداب کو دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ٹیم میں خدمات انجام دینی ہیں، برسبین ہیٹ نے اس دوران ان کے متبادل کے طور پر پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو منتخب کر رکھا ہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares