Home > Pakistan News > مٹھائی بانٹوں یا غم…سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

مٹھائی بانٹوں یا غم…سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے

Imran tareen

 2

مٹھائی بانٹوں یا غم…سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصر

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) سوشلستان میں سپریم کورٹ، عمران خان اور انصاف یا تحریکِ انصاف صفِ اول کا ٹرینڈ ہے اور پوچھا یہ جا رہا ہے کہ جمعے کو کس کا جنازہ نکلا؟ ‘انصاف کا یا تحریک انصاف کا’؟۔ اس حوالے سے جہاں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اس بات کا بھی کہ اس فیصلے کے پاکستان اور اس کے سیاسی منظرنامے پر کیا اثرات ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے عمران خان کو اہل جبکہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا جس پر سوشل میڈیا، روایتی میڈیا اور نجی محفلوں میں زور و شور سے بحث مباحثہ جاری ہے۔ اگر پی ٹی آئی کے فالوورز کی بات سنی جائے تو وہ عمران خان کے بچ جانے کی خوشیاں منا رہے ہیں مگر اس بات پر کچھ کہنے کو تیار نہیں کہ پارٹی کے سرکردہ رہنما نااہل ہو گئے ہیں۔ اگر ن لیگ کے حامیوں کی رائے دیکھی جائے تو ان کے خیال میں سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کا جنازہ نکال دیا’ ہے اور انھیں جہانگیر ترین کی وکٹ گرنے کی خوشی تو ہے مگر نواز کے بدلے عمران کی وکٹ نہ گرنے کا دکھ بھی ہے۔سماجی ویب سائٹ پر میاں ناصر محمود نے ساری صورتحال پر تبصرہ لکھا کہ جیت اسٹیبلشمنٹ کی ہوئی۔ باقی آپ سمجھ تو گئے ہوں گے۔شفقت نے ٹویٹ کی کہ یہ تو وہی ہوا ہے کہ آپ پاس ہو جائیں اور اس دوست کی سپلی آ جائے۔ جس نے پارٹی کروانی تھی’۔رضی طاہر نے لکھا کہ عمران خان کو ایک بڑی اخلاقی فتح نصیب ہوئی ہے، اب انہیں جہانگیر ترین کو پارٹی عہدے سے علیحدہ کر کے بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ماروی سرمد نے لکھا عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر چیف جسٹس آف پاکستان کے آج کے فیصلے کا مطلب ہے کہ نواز شریف کے خلاف دیا گیا فیصلہ پانچ رکنی بینچ کا کمزور بنیادوں پر دیا گیا۔ایم کیو ایم کے رہنما سید علی رضا عابدی نے لکھا سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پاس کوئی اور گنجائش نہیں کہ وہ جہانگیر ترین کی بنیادی رکنیت معطل کر دے اور انہیں جماعت سے نکال دے تاکہ عمران خان کو دی گئی کلین چٹ کا فائدہ اٹھا سکیں۔ ورنہ مجھے کیوں نکالا والے جذبات بجا رہیں گے۔داد احمد نے لکھا جو لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ عمران خان نیازی نااہل ہوں گے تو ایسا کبھی بھی ہونے والا نہیں کیونکہ یہ سہولت صرف شریف فیملی کے لیے میسر ہے۔ شہریار مرزا نے لکھا ایک سیاسی جماعت جس کا تمام تر پلیٹ فارم دیانت پر قائم ہے اس کے جنرل سیکرٹری کو بدیانت ہونے پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ مٹھائی بانٹو۔’سمیر عاشق نے لکھا موجودہ نظام اور انصاف بہت بڑا مذاق ہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares