Home > kashmir > آزاد کشمیر کابینہ کا ختم نبوت کے حوالے سے اہم اقدام

آزاد کشمیر کابینہ کا ختم نبوت کے حوالے سے اہم اقدام

مظفرآباد( سٹیٹ ویوز)آزاد جموں وکشمیر کابینہ نے ختم نبوتﷺسے متعلق پاکستان میں نافذ قوانین کو من و عن آزادکشمیر میں نافذ کرنے کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی تشکیل دیے جانے کی منظوری دی ہے جبکہ آزادکشمیر میں نافذ ٹیکسز کو کم کر کے پنجاب کے برابر کرنے اور آزاد خطہ میں سٹمپ ڈیوٹی ،زمین کی منتقلی پر ٹیکسز ،رجسٹریشن ،لوکل ٹیکسز کا جائزہ لینے کے لیے وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی .

آزادکشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہوا کابینہ اجلاس میں آزادکشمیر احتساب بیورو ترمیمی ایکٹ اور کریمینل لاء ترمیمی ایکٹ 2017کی منظوری بھی دے دی ہے احتساب بیورو ترمیمی ایکٹ کے تحت ڈپٹی چیئرمین احتساب بیورو کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے کریمینل لاء ترمیمی ایکٹ کے تحت ونی ،سوارہ اور جبری شادیوں کے خلاف قید و جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے کابینہ نے آزادکشمیر میں سرکاری آٹے پر فی من 100روپے سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہےترقیاتی ادارہ جات کو دی جانے والی گرانٹ ان ایڈ میں 10فیصد کٹوتی کے فیصلے سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تمام امور کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی،منگلا اپ ریزنگ منصوبے کے تحت پیکیج نمبر 5،7اور 8میں اضافی ادائیگیوں کا سخت نوٹس لیا گیا ہے اور فوری ریکوری کی ہدایت کی گئی میرپور واٹر سپلائی سکیم اور سیوریج کے منصوبے کی فوری تکمیل کا فیصلہ کیا گیا ہے آزادکشمیر کابینہ کے اجلاس میں سرکاری آفیسران کے خلاف جاریہ انکوائریز کو فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور متعلقہ حکام کو جملہ انکوائریز کی تکمیل کے لیے 2ماہ کا وقت دیا گیا ہے کابینہ اجلاس میں الاٹ شدہ زمینوں کی فروخت پر ٹیکسز سے متعلق وزیر مال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیئے جانے کی منظوری دی گئی ہےاجلاس میں سینئر وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری طارق فاروق ،وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان ،وزیر مواصلات چوہدری محمد عزیز ،وزیر خزانہ صحت و منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی ،وزیر جنگلات و اکلاس سردار میر اکبر خان ،وزیر صنعت و سماجی بہبود محترمہ نورین عارف ،وزیر ہائیر ایجوکیشن و تعلیم سکول بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی ،وزیر مال سردار فاروق سکندر ،وزیر خوراک سید شوکت علی شاہ ،وزیر سپورٹس یوتھ و کلچر چوہدری چوہدری محمد سعید ،وزیر ٹرانسپورٹ و بحالیات ناصر حسین ڈار ،سینیئرمشیر حکومت خان بہادر خان ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف شاہ ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ،سیکرٹری مالیات فرید تارڑ ،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی ،سیکرٹری اطلاعات منصور قادر ڈار ،سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین ،سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ ،سیکرٹری خوراک راجہ عباس،سیکرٹری قانون ارشاد قریشی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares