Home > Fashion > انوشکا اور وراٹ کی شادی ہو گئی؟

انوشکا اور وراٹ کی شادی ہو گئی؟

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر وراٹ کوہلی کی شادی کی افواہیں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ زوروں پر ہے۔ میڈیا ان کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے حالانکہ انوشکا اور وراٹ اب اپنے اس رشتے پر کھل کر بات کر چکے ہیں اور یہ بھی ظاہر کر چکے ہیں کہ وہ شادی کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن کب اور کہاں اس بارے میں وہ بالکل خاموش ہیں۔اسی ہفتے انوشکا، ان کے والدین اور رشتے دار اٹلی کے لیے روانہ ہوئے ہیں ادھر وراٹ اور ان کے گھر والے بھی پیچھے پہنچ گئے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ اس ہفتے اٹلی میں دونوں کی شادی ہو رہی ہے تاہم دونوں ہی نے اس بات کی تردید کی ہے لیکن میڈیا کے مطابق دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے ہی اٹلی روانہ ہوئے ہیں۔ بات کس حد تک درست ہے یہ جلدی ہی پتہ چل جائے گا کیونکہ کہا جاتا ہے نہ کہ عشق اور مشک چُھپائے نہیں چُھپتے!

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares