Home > Pakistan News > سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی، آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابی، آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے،سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ، لوئر اورکزئی ایجنسی میں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میںآپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ،لوئر اورکزئی ایجنسی میں کارروائی کی، کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا۔ اسلحہ میں بارہ 7ایم ایم گن، ایس ایم جیز میزائل 82 ایم ایم مارٹر گولے، دستی بم اور بارود شامل ہیں۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares