Home > Commerce > صنعتوں کو 2ماہ کیلئے گیس کی بندش صنعتی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ،خادم حسین

صنعتوں کو 2ماہ کیلئے گیس کی بندش صنعتی بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ،خادم حسین

لاہور ( این این آئی)ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے سوئی گیس حکام کی جانب سے صنعتی شعبہ کیلئے 2ماہ گیس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کو2ماہ کیلئے گیس کی بندش صنعتی بحران کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگی 2ماہ تک گیس سے چلنے والی صنعتیں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہونگےاور صنعتکار معاہدوں کی تکمیل نہ ہونے سے مالی مشکلات کا شکار ہوں گے اس لیے وزیراعظم پاکستان اس کا فوری نوٹس لیں اورصنعتی شعبہ کیلئے گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر پاک ایرانگیس پائپ لائنمنصوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔کیونکہ دونوں ممالک کی سرحدیں ساتھ ملتی ہیں اورایران سے گیس کی فراہمی فوری انتہائی آسان ہے اس سلسلہ میں اس منصوبہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ صنعتی شعبہ کو مسلسل گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares