Home > Technology > گاڑیاں تو رہی ایک طرف چین نے دنیا کا پہلا الیکٹرک کارگو بحری جہاز بنا ڈالا، صرف 2گھنٹے چارجنگ کے بعد کتنے کلومیٹر سفر طے کرسکتا ہے، جان کر دنگ رہ جائیں گے

گاڑیاں تو رہی ایک طرف چین نے دنیا کا پہلا الیکٹرک کارگو بحری جہاز بنا ڈالا، صرف 2گھنٹے چارجنگ کے بعد کتنے کلومیٹر سفر طے کرسکتا ہے، جان کر دنگ رہ جائیں گے

بیجنگ(سی پی پی)چین نے دنیا کا پہلا برقی کارگوبحری جہاز تیار کرلیا ہے جسے کامیابی کے ساتھ گوانگ ژو صوبے کے دریائے پرل میں تجرباتی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ہوانگ ژو ماڈرن شپ ڈیزائن اینڈ ریسرچ کمپنی کے جنرل منیجرہوانگ جیالین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد ہی اس ٹیکنالوجی کو مسافر اور انجینئرنگ بحری جہازوں کیلئے متعارف کرا دیاجائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بحری جہاز 2 ہزار میٹرک ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے،گوانگ ژو شپ یارڈ انٹرنیشنل کمپنی کی جانب سے تیار کیے جانے والا یہ الیکٹرک بحری جہاز 2 گھنٹے تک مسلسل چارج کرنے کے بعد 80 کلومیٹرز تک صفر کر سکتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ جہاز سے سامان اتارنے میں کم از کم2 گھنٹے لگتے ہیں اس لئے اتنے ہی وقت تک اسے با آسانی چارج کیا جا سکتا ہے، اس جہاز کی لمبائی 230 فٹ ہے جبکہ اس میں 2400 کلو واٹ آور کی بیٹری استعمال کی گئی ہے، جہاز کی رفتار 12.8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،چونکہ یہ جہاز بجلی سے چلتا ہے لہذا ماحول پر اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares