Home > Entertainment > معروف پاپ سٹار نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ،نعت کیساتھ اپنے نئے کریئر کا آغاز

معروف پاپ سٹار نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ،نعت کیساتھ اپنے نئے کریئر کا آغاز

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی ایک پاپ سٹار امل حجازی نے گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد پیغمبر اسلام حضرت محمد کی مدح میں ایک نعت کے ساتھ اپنے نئے کریئر کا آغاز کیا ۔حال ہی میں لبنانی گلوکارہ امل حجازی کے گلوکاری سے ریٹائر ہونے اور اسلامی شعار کے مطابق زندگی گزارنے کے فیصلے نے ان کے لاکھوں مداح کو حیران کر دیا تھا۔امل حجازی نے اپنا البم 2001میں جاری کیا تھا اور اس کے ایک سال بعد انہوں نے اپنا دوسرا البم جاری کیا تھا جو کہ بہت مقبول ہوا۔جبکہ وہ عرب دنیا کی اہم ترین سٹارز میں شمار ہونے لگیں تھیں۔حجازی کا 2002ء میں ریلیز ہونے والا البم زمان عربی پاپ کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ریکارڈز میں سے ایک تھا۔ ستمبر میں گلوکاری کی مقبول صنف سے ان کے ریٹائر منٹ کے اعلان نے ان کے مداح کو سکتے میں ڈال دیا تھا۔انہوں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا اللہ نے بالآخر میری دعاؤں کو قبولیت بخشی۔ اس کے ساتھ انہوں نے حجاب میں اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔انہوں نے لکھا میں کئی سال تک اپنے محبوب فن اور اپنے عزیز مذہب کے درمیان متصادم رہی، میں اپنی اس اندرونی کشمکش کے ساتھ جی رہی تھی کہ اللہ نے میری دعاؤں کو قبولیت بخشی۔انہوں نے کہا کہ بالآخر انہیں جس خوشی کی تلاش تھی وہ مل گئی۔انہوں نے اپنے نئے انداز کے ساتھ سوشل میڈیا پر نعت کا ویڈیو بھی جاری کیا ۔پیغمبر اسلام کے یوم ولادت پر اظہار عقیدت کے طو رر پیش کی جانے والی نعت کو اب تک 80لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا اور ڈھائی لاکھ سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے۔اس پر تقریباً15 ہزار کمنٹس آئے ہیں جن میں بہت سے لوگوں نے امل حجازی کی حمایت کی ہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares