Home > World News > بڑی کامیابی ،شمالی کوریا میں جشن،عوام کاسڑکوں پر رقص،شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا،حکومت اورفوج کے حق میں نعرے

بڑی کامیابی ،شمالی کوریا میں جشن،عوام کاسڑکوں پر رقص،شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا،حکومت اورفوج کے حق میں نعرے

پیا نگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا میں 29 نومبر کو کیے گئے طاقتور بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا جشن منایا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ دو دسمبر کو شمالی کوریائی دارالحکومت پیانگ یانگ کے چوراہوں میں حکومتی پراپیگنڈے کے پہلو میں عوام کو ڈانس کرتے دیکھا گیا۔ اسجشن کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ لوگوں نے ایسے بینر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر شمالی کوریا کی حکومت اور فوجی طاقت کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ اسی میزائل تجربے کے موقع پر ملکی لیڈر کم جونگ اْن نے کہا تھا  اب اْن کے ملک نے مکمل جوہری صلاحیت حاصل کر لی ہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares