Home > Technology > چاند زمین کےانتہائی قریب، آج شام سورج غروب ہوتے ہی آسمان پر کیا ہونیوالا ہے ، جانئے اس خبر میں

چاند زمین کےانتہائی قریب، آج شام سورج غروب ہوتے ہی آسمان پر کیا ہونیوالا ہے ، جانئے اس خبر میں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج رات چاند زمین کے بہت زیادہ قریب ہو گا، سپرمون کا یہ نظام پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ دیکھ سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فلکیاتی سینٹر کے مطابق آج چاند زمین سے بہت زیادہ قریب ہو گا جس کا زمین سے فاصلہ کم ہو کر 135, 222کلومیٹر رہ جائے گا جس کے بعد اس کی زمین پر پڑنے والی روشنی معمول سے 16فیصد زیادہ ہو گی جبکہ دیکھنے والوں کوچاند کا سائز بھی 7فیصد بڑا نظر آئے گا۔ قارئین کی دلچسپی کیلئے یہ بات ضرور قابل ذکر ہے کہ سپر مونیعنی زمین کے کے قریب چاند صرف دو ماہ یعنی دسمبر اور جنوری میں تین مرتبہ آئے گا ۔ سپرمون کا پہلا نظارہ آج رات جبکہ باقی دو سپر مون جنوری کے مہینے میں دیکھے جا سکیں گے۔ واضح رہے کہ ماہر علم نجوم کے مطابق سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا آغاز ہوتے ہی چاند کی روشنی سے آسمان روشن ہونے کا نظارہ کرنے والوں کی زندگی پر خوش آئند اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ پورپ سمیت دنیا بھر کے ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد آج سپرمون دیکھنے کیلئے پہلے سے ہی تیاری کر چکی ہے ۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares