Home > Sports News > نیوزی لینڈ میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی، امید ہے ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی،سرفراز

نیوزی لینڈ میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی، امید ہے ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی،سرفراز

کراچی ( سی پی پی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ میں مختلف کنڈیشنز ہوں گی لیکن امید ہے کہ ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی، جلد ہی ٹیسٹ ٹیم بھی فتح کی راہ پر گامزن ہوجائے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں سرفراز احمد نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے امتحان ہوگا جہاں بھرپور تیاری سے جائیں گے اور اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ روانگی سے قبل پاکستان میں بھیکیمپ لگے گا اور ٹیم آٹھ دس دن پہلے نیوزی لینڈ پہنچے گی جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز کے حساب سے تیاری کا موقع مل جائے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ کامران اکمل کی کارکردگی ان کیلئے خطرہ نہیں، اگر وہ کامران اکمل سے خطرہ محسوس کرتے تو پہلے بھی کامران کو ٹیم میں نہیں لیتے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم سے کھیلے گا۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ یونس اور مصباح کے بغیر ٹیسٹ ٹیم کو سیٹ ہونے میں وقت لگے گا لیکن ٹیسٹ ٹیم بھی وننگ ٹریک پر آجائے گی۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares