Home > Sports News > دھرنا ختم کروانا ہے تو یہ کام کریں، کرکٹر محمد حفیظ بھی میدان میں، حکومت کو مشورہ دے ڈالا

دھرنا ختم کروانا ہے تو یہ کام کریں، کرکٹر محمد حفیظ بھی میدان میں، حکومت کو مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر حکومت کو مشورہ دیا ہے تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے دھرنا شرکاء کو ڈیڈ لائن ختم ہونے پر حکومت کی طرف سے آپریشن کیا گیا اور اس آپریشن کے بعد پورے ملک میں مظاہروں اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر پورے ملک عوامجہاں سوگوار اور پریشان ہے وہاں قومی کرکٹرز بھی سخت پریشان ہیں، اس موقع پر محمد حفیظ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’ملک میں حکومت اور فیض آباد میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بہت اداس ہوں، پرامن مذاکرات ہی واحد حل ہے، انہوں نے حکومت سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی مذاکرات کے آپشن پر بھی غور کیجئے گا۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares