Home > Pakistan News > اگر ہمیں بلایا گیا تو ۔۔ دھرنا ختم کرانے کیلئے طلب کرنے بارے پاک فوج نے کیا دبنگ اعلان کر دیا

اگر ہمیں بلایا گیا تو ۔۔ دھرنا ختم کرانے کیلئے طلب کرنے بارے پاک فوج نے کیا دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیض آباد دھرنا آپریشن کے خلاف اسلام آباد انتظامیہ نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں جبکہ راولپنڈی شہر میں کرفیو لگانے سے متعلق بھی غور شروع ہو چکا ہے جبکہ ہاتھ سے نکلتی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج بلانے کیلئے سمری کی تیاری جاری ہے جبکہ کسی بھی وقت فوج کے طلب کئے جانے کی خبر آسکتی ہے۔ دو روز قبل پاک فوج کے شعبہ آئی ایس پی آر کےڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے بھی تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کے تناظر میں کہا تھا کہ فوج حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔ عسکری ترجمان کے بیان کے بعد تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کے خلاف پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کی ناکامی کے بعد فوج کو طلب کرنے کے حوالے سے معاملات پہلے سے ہی واضح ہیں۔ دوسری جانب جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد پر دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل چکا ہے ملک کے اہم شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنان اور حمایتی جماعتوں کے کارکنوں نے اہم شاہراہیں بند کر دی ہیں جبکہ شیخوپورہ ریلوے ٹریک کو بھی ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیض آباد میں دھرنا مظاہرین کے تشدد سے ایک پولیس اہلکار جان کی بازی ہار چکا ہے جبکہ مظاہرین نے پولیس کے متعدد موٹر سائیکل اور قیدیوں کو لے جانیوالی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔ واضح تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کے خلاف صبح شروع ہونے والا آپریشن روک دیا گیا ہے ۔ آپریشن روکے جانے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال اسلام آباد انتظامیہ کے ہاتھ سے نکل چکی ہے اور پولیس اور ایف سی مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مظاہرین نے پولیس موٹر سائیکلز اور قیدیوں کی گاڑیوں کو آگ لگا دی ہےجس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے نہایت عجلت میں شروع کئے گئے دھرنا مظاہرین کے خلاف آپریشن کے ناکام ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں اور فوج بھیجنے کی درخواست کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے تمام پاکستانیمسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تمام مسلمان جو کلمہ گو ہیں وہ اپنے گھروں سے نکلیں اور تمام راستے بند کر دیں اور جب تک تحریک لبیک کی قیادت کی جانب سے راستے کھولنے کا نہ کہا جائے اس وقت تک ملک کو جام ہی رکھا جائے۔ سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری خادم رضوی کے کارکنوں کے نام حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سڑکیں بند کر کے پورے ملک کو جام دیا جائے۔ دھرنا مظاہرین کےخلاف آپریشن سے متعلق کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے تمام خیمے جلا دئیے ہیں ، یہ مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ مسلمان گھروں میں اب نہ بیٹھیں بلکہ باہر نکلیں کیونکہ یہ ختم نبوتؐ کا مسئلہ ہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares