Home > kashmir > صدر آزادکشمیردورہ لندن کے پہلے ہی دن بھارتی نژاد رقاصاؤں کے سبب تنقید کی زد میں آگئے ۔

صدر آزادکشمیردورہ لندن کے پہلے ہی دن بھارتی نژاد رقاصاؤں کے سبب تنقید کی زد میں آگئے ۔

لندن( محمد رفیق مغل سے)صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان اپنے ایک ہفتے کے دورہ لندن کے پہلے ہی دن بھارتی نژاد رقاصاؤں کے سبب تنقید کی زد میں آگئے ۔ صدر آزاد کشمیر نے لندن پہنچتے ہی کویسٹ فار ایجوکیشن نامی تنظیم کے فنڈ ریزنگ ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی. جہاں پروگرام کے آخر میں بھارتی رقاصاؤں نے بھنگڑا میوزیکل شو میں اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا۔صدر آزاد کشمیر پر تنقید کرنے والے ناقدین کا کہنا ہے کہ سردار مسعود خان آزاد کشمیر کے صدر ہیں جو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ مانا جاتا ہے اور مسئلہ کشمیر پر بات کرنا ان کی ذمہ داری ہے. ایتقریب میں زرائع ابلاغ کے نمائندگان بھی موجود تھے جن کے کیمروں نے صدر آزاد کشمیر کو بھارتی حسیناؤں کے جھرمٹ میں محفوظ کیا ہے۔سے میں بھارتی فن کاروں کے پروگرامات میں شریک رہنا ان کے منصب کر زیب نہیں دیتا۔شوشل میڈیا پر صدر آزادکشمیر کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد آزادکشمیر میں بھی ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ دنیا نیوز زرائع کے مطابق جب صدر آزاد کشمیر کی موجودگی میں بھارتی فن کاروں نے بھنگڑا پروگرام شروع کیا تو صدر مسعود خان نے پروگرام کے منتظم سے تین مرتبہ جانے کی اجازت چاہی مگر انھیں جانے سے روک دیا گیا۔انڈین گانوں پہ بھارتی رقاصاؤں کی پرفارمنس کے دوران صدر آزاد کشمیر نظریں چرا کر دائیں بائیں دیکھنے کی کوشش کرتے رہے اور ساتھ بیٹھے راد سے گفتگو کرتے رہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares