Home > Pakistan News > اتوار، رات 12بجے سے پہلے دنیا تہس نہس ہو جائیگی ،پیشگوئی نے ہر طرف خوف و ہراس پھیلا دیا

اتوار، رات 12بجے سے پہلے دنیا تہس نہس ہو جائیگی ،پیشگوئی نے ہر طرف خوف و ہراس پھیلا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آج  اتوار کو دنیا ختم ہونے والی ہے ؟کوئی پراسرار سیارہ نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جو زمین پر زلزلوں کی صورت میں تباہی لے کر آئے گا؟نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ نظام شمسی میٕں مداخلت کرنے والا ایک پرسرار سیارہ زمین پر تباہی مچا دے گا۔عیسائی ماہر علم الاعداد ڈیوڈ میڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ Nibiru یاPlanet X نامی سیارہ 19 نومبر کو نظام شمسی کے توازن کو درہم برہم کر دے گا جس سے کرہ   رض پر زلزلوں کی صورت میں بڑی تباہی آئے گی اور دنیا تہس نہس ہو کر رہ جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پرگردش کرتی ان خبروں نے پوری دنیا کے  لوگوں کو خوفزدہ کر دیا ہے لیکن امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے سب جھوٹ، دھوکہ اور فریب ہے۔ناسا حکام کے مطابق نہ تو ایسے کسی سیارے کا وجود ممکن ہے، اور اگر ایسا ممکن ہوتا تو اس کی کشش ثقل نے چاند کو زمین کے محور سے اٹھا کر دور پٹخ دیا ہوتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیوڈ میڈ نے ستمبر میں بھی سیارہ ایکس کے زمین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی تھی جو جھوٹ ثابت ہوئی تھی۔لہذا آپ کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares