Home > Fashion > کیا رنویر سنگھ ہندو مذہب چھوڑ کر مسلمان ہو رہے ہیں معروف بالی ووڈ اداکار کےٹویٹر پیغام نے ہنگامہ برپا کر دیا

کیا رنویر سنگھ ہندو مذہب چھوڑ کر مسلمان ہو رہے ہیں معروف بالی ووڈ اداکار کےٹویٹر پیغام نے ہنگامہ برپا کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں ان دنوں چاروں طرف صرف ’’پدماوتی‘‘کی گونج جاری ہے۔ فلم اپنے آغاز سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے اور اسے ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے بھی مخالفت کا سامنا ہے مگر فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے ٹویٹر پیغام نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ رنویر سنگھ فلم میں مسلمان بادشاہ علاؤالدین خلجی کاکردار نبھارہے ہیں جو دہلی پر حکومت کرنے والے دوسرے طاقتور ترین سلطان تھے۔ رنویر سنگھ نے  کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنےکے لیے خود کو مکمل طور پر علاؤالدین کے کردار میں ڈھال لیا یہاں تک کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد انہوں نے اس کردار سے نکلنے کے لئے نفسیاتی ڈاکٹر سے اپنا علاج بھی کرایا لیکن لگتا ہے رنویر کردار میں ہی موجود ہیں اور ابھی تک خود کو اس کردار سے آزاد نہیں کراسکے ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی تصویر کے ساتھ ایک ٹوئٹ کی ہے’’میں اپنا مذہب کھورہاہوں‘‘لیکن انہوں نے اپنی ٹوئٹ کی وضاحت نہیں کی ہے کہ آخر وہ کہنا کیا چاہ رہے ہیں۔ تاہم رنویر کی اس مختصر سی ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا ہے۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares