Home > Uncategorized > علماء حضرات نے دین کی بہت خدمت کی لوگوں کو دین پڑھایا اور پڑھا رہے ہیں۔لیکن عملی زندگی کے کسی شعبے میں مدارس سے پڑھے لوگ اپنا کردار ادا کرتے نظر نہیں آتے ۔علماء سے گزارش ہے کہ اپنے شاگردوں کو آگے لائیں .مولانا امیر محمد اکرم اعوان

علماء حضرات نے دین کی بہت خدمت کی لوگوں کو دین پڑھایا اور پڑھا رہے ہیں۔لیکن عملی زندگی کے کسی شعبے میں مدارس سے پڑھے لوگ اپنا کردار ادا کرتے نظر نہیں آتے ۔علماء سے گزارش ہے کہ اپنے شاگردوں کو آگے لائیں .مولانا امیر محمد اکرم اعوان

چکسواری (قیصر عزیز سے)وطن عزیز کو بنے ستر سال کا عرصہ بیت گیا ہے علماء حضرات نے دین کی بہت خدمت کی لوگوں کو دین پڑھایا اور پڑھا رہے ہیں۔لیکن عملی زندگی کے کسی شعبے میں مدارس سے پڑھے لوگ اپنا کردار ادا کرتے نظر نہیں آتے ۔علماء سے گزارش ہے کہ اپنے شاگردوں کو آگے لائیں ان کو فوج ،پولیس ،اور انتظامیہ کے اعلی عہدوں پر آنے کے لیے ان کی تربیت فرمائیں تاکہ ملک کی ڈور صحیح لوگوں کے ہاتھ میں آسکے اور ملک کی سمت درست ہو سکے۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے روحانی اجتماع کے موقع پرسالکین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کئی اقلیتی قومیں اس ملک کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہیں۔عدلیہ کے چیف جسٹس ہندو رہے ہیں۔علماء سے گزارش ہے کہ جہاں وہ سنت خیرالانعام پڑھاتے ہیں صحیح راہ دکھاتے ہیں وہاں اللہ کے لیے ان شاگردوں کو آگے لائیں ان کو فوج ،پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ عہدوں پر لگائیں۔گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کی بجائے سٹیرنگ پر بٹھائیں تاکہ نظام سلطنت کی اس گاڑی کا رخ مدینہ منورہ کی طرف موڑسکیں اور ملک کا قانون اسلامی ہو سکے ۔ہم اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کوئی آئے اور ملک میں اسلام نافذ کرے ایسا نہیں ہوگا ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا سب سے پہلے اپنے اوپر اسلام نافذ کریں جب افراد اپنے اوپر اسلام کو نافذ کریں گے تو معاشرے افراد سے بنتے ہیں ایسے معاشرے میں بھی اسلام نافذ ہو جائیگا۔اس طرح ہمارے کردار میں ہمارے گھروں ،معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی ۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares