Home > Overseas Kashmiri News > مکمل خودمختار کشمیر۔ ہی مسلہ کشمیر کا۔ مستقل اور پایئدار حل ہے جو جنوبی ایشیا میں امن کا ضامن ہے ۔ ۔ ۔

مکمل خودمختار کشمیر۔ ہی مسلہ کشمیر کا۔ مستقل اور پایئدار حل ہے جو جنوبی ایشیا میں امن کا ضامن ہے ۔ ۔ ۔

مکمل خودمختار کشمیر۔ ہی مسلہ کشمیر کا۔ مستقل اور پایئدار حل ہے جو جنوبی ایشیا میں امن کا ضامن ہے  ۔  ۔  ۔
۔ جموں کشمیر۔ لبریشن فرنٹ برطانیہ
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کی ایگزیکٹو اور ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اہم اجلاس برطانیہ کے شہر سلاؤ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت جے کے ایل ایف برطانیہ کے صدر صابر گل نے کی اور نظامت کے فرائض زونل جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی نے سر انجام دیئے ۔ اجلاس میں جے کے ایل ایف کے مرکزی سیکرٹری مالیات خواجہ منظور چشتی جو تنظیمی دورے پر برطانیہ میں موجود تھے نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے جے کے ایل ایف کے صدر صابر گل نے خطاب کر تے ہوئے لبریشن فرنٹ کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی۔ جس پر تفصیلی بحث کے بعد لبریشن فرنٹ نے سیاسی اور سفارتی محاز  پر جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس سے مرکزی سیکرٹری مالیات منظورِ چشتی نے مرکز اور زون سے متعلق روابط اور جدید خطوط پر تنظیم کو استوار کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔ جے کے ایل کے سفارتی شعبہ کے سربراہ پروفیسر ظفر خان نے سفارتی امور کے متعلق بریفنگ دی اور مستقبل کی خکمت عملی پیش کی۔ مشترکہ اجلاس میں ان قراردادوں کو پاس کیا گیا۔ کہ مسلہ کشمیر کا مستقل اور پائیدار حل خودمختار کشمیر ہے۔ جو دو نیوکلئر پاورز کے درمیان امن کا پل اور برصغیر کے عوام کی خوشحالی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں ۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنطیمون کو کشمیر میں کام کرنے کی اجازت دی جائے ۔ سیز فائر لائن کے دونوں اطراف سے فائرنگ بند کی جائے اور دونوں اطراف رہنے والے رشتے داروں کو بغیر ویزہ کے شناختی کارڈ یا ڈومیسائل کی بنیاد پرملنے دیا جائے۔لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو سفری دستاویزات دی جائیں۔ تاکہ وہ بیرون ملک علاج کروا سکیں اور اپنی بچی سے بھی مل سکیں ۔آزاد کشمیر حکومت کو چار اکتوبر کے چارٹر کے روح کے مطابق چلایا جائے جس میں ایکٹ 74 ، کشمیر کونسل اور لینٹ آفیسران کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ اور اسے صحیح معنوں ميں بیس کیمپ بنایا جائے ۔ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق دیئے جائیں اور سی پیک میں انکی ترقی کو یقینی بنایا جائے اور سی پیک پراجیکٹس کی ملکییت ان کے حوالے کی جائے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملا کر  مشترکہ حکومت قائم کی جائے ۔ اور مقامی باشندہ ریاست کا قانون بحال کیا جائے ۔ گلگت سے گرفتار شدگان کو فوری رہا کیا جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقبول بٹ شہید کی برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی اور لنڈن میں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ اجلاس سے جے کے ایل ایف برطانیہ کی زونل قیادت سینئر نائب صدر مشتاق ملک، نائب صدر راسب کشمیری، زونل آرگنائزر ابرار نثار،  ڈپٹی سیکرٹری محمود حسین،  اسسٹنٹ سیکریٹری ممتاز مرزا،  سیکرٹری مالیات صنوور حسین،  آڈیٹر احسان انصاری نے خطاب کیا۔ جے کے ایل ایف کے سینئرز راہنماوں سابق صدر ملک لطیف،  سابق صدر خان فاروق، ممبر سپریم کونسل خواجہ کبیر،  معصوم انصاری، ناظم بھٹی، طارق شریف، اعجاز ملک،لیاقت لون، لیاقت ملک ، فرید ایاز ، تنویر ملک، علی اصغر،  یاسر نوید، ساجد حسین ، کمان افسر، صوفی عجائب خان، چوھدری افتخار ،جاوید رشید،  مشتاق احمد نے خصوسی شرکت کی//

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares