Home > Hattian Bala News > پی پی پی آزاد کشمیر عوامی حقوق کے لیے جنگ لڑتی رہے گی .چوہدری لطیف اکبر

پی پی پی آزاد کشمیر عوامی حقوق کے لیے جنگ لڑتی رہے گی .چوہدری لطیف اکبر

چناری (خصوصی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے چناری جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی آزاد کشمیر عوامی حقوق کے لیے جنگ لڑتی رہے گی پاکستان میں ن لیگ آخری ہچکیاں لے رہی ہے آزاد کشمیر میں بھی بوریا بستر گول ہونے والا ہے کارکنان پی پی پی نے پانچ دسمبر کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پہنچ کر ثابت کر نا ہے کہ وہ ذوالفقار بھٹو کے نواسہ اور بی بی شہید کے لخت جگر کا شاندار استقبال کریں گے پیپلز پارٹی میں کوئی ذات برادری جھتہ نہیں بلکہ جو پارٹی کے لیے کام اور قربانیاں دیتا پارٹی اسے عزت اور مقام دیتی ہے ضلع ہٹیاں بالا کی تنظیم میں نے نہیں بلکہ مرکزی چئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے ساتھ وابستگی نظریات اور پارٹی کے لیے گرانقدر خدمات کے صلہ میں نوجوانوں کو آگے لایا ہے لطیف اکبر نے کہا کہ مودی کے یاروں نے اپنے کارنامے سر انجام دینے شروع کر دیے ہیں مقبوضہ کشمیر  میں محبوبہ مفتی مودی کے ساتھ ملکر مظالم ڈھا رہی ہے اور ادھر مودی کے یاروں نے ظلم و ستم کی انتہا کرتے ہوئے سرکاری ملازمیں سے روزگار چھینا اور سرکاری اداروں سے ملازمیں کی ملازمتیں ختم کر کے انھیں گھر بھیجا جا رہا ہے جنگلات کی کٹائی سرکاری سرپرستی میں کروائی جا رہی ہے اور تعلمی پیکج کے خلاف گناونی سازش کر کے ختم کر دیا گیا بچوں سے کتابیں کاپیاں قلم چھینے والے یاد رکھیں جب تک پی پی پی کا ایک بھی کارکن زندہ ہے کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گئ عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے لطیف اکبر نے کہا کہ بھٹو نے جاگیرداروں اور ان کے گماشتوں زیلداروں سے عوام کو نجات دلاتے ہوئے مالیہ ختم کیا تھا جس کو مودی کے یاروں نے بحال کرانے کے لیے اور مال بنانے کی خاطر مہمات شروع کر رکھی ہیان تانکہ غریب زمینداروں اوع چھوٹے کسانوں سے مالیہ حاصل کر کے چوروں کے کمنبوں کے لیے بھیجے جا سکیں
نواز شریف اپنے منتطقی انجام کو پہنچا بہت جلد فاروق حیدر بھی ایوان اقتدار سے رخصت ہوں گے جس قدر تیزی سے انھوں نے عوام دشمنی شروع کر رکھی ہےاتنی جلدی وہ ہمیشہ کے لیے گھر جاہیں گے ریاست میں ایک نہیں ہزاروں وزیراعظم ہیں جو ایک مخصوص برادری سے ہیں ضلع ہٹیاں کے کارکنان کی ہمت اور استقامت کو داد اور سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ ہزاروں وزیراعظموں سے نمبرد ازما ہیں اور یہ صاحبزادہ اسحاق  ظفر کی سیاسی تربیت کا اثر ہے اعلان کرتا ہوں کہ کارکنان کے خلاف پنجہ آزمائی کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیں گے جلسہ سے اشفاق ظفر ،میاں وحید ۔چوہدری رشید ،شاہیں کوثر ڈار ،راجہ پرویز اقبال ،شوکت میر ،شفیق کاظمی ،شگفتہ نورین کاظمی ،مبشر منیر اعوان ،جاوید حیدر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا

 

اعجاز احمد میر(چناری آزاد کشمیر)

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares