Home > Sports News > ’’لنکا ڈھانے کا انعام‘‘ قومی کرکٹ ٹیم رینکنگ میں کہاں پہنچ گئی

’’لنکا ڈھانے کا انعام‘‘ قومی کرکٹ ٹیم رینکنگ میں کہاں پہنچ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیم پاکستان کو لاہور کا ٹی 20 میچ جیتنے پر رینکنگ میں بہتری کا بھی انعام مل گیا۔ سرفراز الیون نے سری لنکا کو وائٹ واش کر کے رینکنگ میں دوسری پوزیشن مستحکم کر لی۔قومی ٹیم نے شاندار جیت کی بدولت تین پوائنٹس ترقی کر کے اپنے پوائنٹس 121 سے 124 کر لئے جس کے بعد پاکستان کی دوسری پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔ قومی شاہینوں نے 125 پوائنٹس کے ساتھ نمبرون پر براجمان نیوزی لینڈ کے اعزاز پر نظریں جما لیں۔ گرین شرٹس نے رواں سال یو اے ای میں ویسٹ انڈیز کو بھی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔سری لنکا سے لاہور میں ہونے والا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر قومی ہیروز نے ایک تیر سے دو نہیں تین شکار کر لئے، پاکستان میں کرکٹ بحالی پر مہرِ تصدیق لگوا لی اور مہمان ٹیم کو وائٹ واش کر کے رینکنگ پوائنٹس میں بھی ترقی کر لی۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares