Home > kashmir > گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوششوں ، ایکٹ 1974 میں مجوزہ ترامیم پر غور کے لئے مسلم کانفرنس کا ہنگامی اجلاس

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوششوں ، ایکٹ 1974 میں مجوزہ ترامیم پر غور کے لئے مسلم کانفرنس کا ہنگامی اجلاس

روالپنڈی
مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوششوں ، ایکٹ 1974 میں مجوزہ ترامیم اور آزادکشمیر میں وزیر اعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے نام پر قومی وسائل کی بند ر بانٹ پر غور کے لئے مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ اجلاس میں اس بارے میں غور و خوض کر کے آزاد کشمیر اور پاکستان میں تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو اعتماد میں لینے کے لئے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ یہ بات مسلم کانفرنس کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ہونے والے پریس ریلیز میں کہی گئی ہے۔ میڈیا سیل کے چیئرمین راجہ محمد لطیف حسرت کے دستخطوں سے جاری ہونے والے پریس ریلیز کے مطابق مجلس عاملہ کا مجوزہ اجلاس بدھ پانچ اپریل کو صبح 10 بجے مری روڈ/سکستھ روڈ پر واقع الہ دین ہال میں منعقد ہوگا۔ جسکی صدارت صدر مسلم کانفرنس کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے تمام اراکین کو باقاعدہ دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تاہم کسی معزز ممبر کو بروقت خط نہ مل سکے تو وہ اسی اخباری اطلاع کو دعوت نامہ تصور کرتے ہوئے اجلاس میں اپنی بروقت شرکت کو یقینی بنائیں۔

Share this News!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares